مسلم یوتھ فورم کے پریس کانفرنس میں محمد دانیش کو ضلع صدر اور سماجی خدمت گار عبید لالہ کو شہر صدر نامزد کیا گیا


 

ناندیڑ۔5فروری (فیروز خان)
ناندیڑ شہر کے شیواجی نگر، نئی آبادی علاقہ میں آ ج مسلم یوتھفورم کی جانب سے پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مسلم یوتھ فورم کے بانی و صدر مرزا  دائود آزاد ، غازی ضیاء (سینٹرل آرگ


نائزنگ) ، رضوان احمد (ایجوکیشنل سیکریٹری)، شعیب شاہ (آرگنائزنگ سیکریٹری)و دیگر ذمہ دار موجود تھے۔ واضح ہوکہ مسلم یوتھ فورم پچھلے 7سالوں سے تعلیمی و مختلف شعبہ جات میں اپنی نمایاں خدمات کو انجام دے رہی ہے۔ اسی طرح مہاراشٹر ، تملناڈو، کرناٹک ، اُتر پردیش اور گجرات میں بھی مسلم یوتھ فورم کی یونٹیں قائم کی گئی ہے۔ مسلم یوتھ فورم کا بنیادی کام تعلیمی میدان میں پیش آنے والے طلباء کے مسائل کو حل کرنے کے علاوہ دیگر ملت کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پیش پیش رہتے ہیں۔اس پریس کانفرنس میں جو ناندیڑ میں سماجی خدمت اور تعلیمی میدان میں نمایاں خدمت انجام دینے والے نوجوانوں کو مختلف ذمہ داریاں سپرد کی گئی۔ جس میں محمد دانیش کو ایک تحریری مکتوب پیش کرتے ہوئے مسلم یوتھ فورم کا ناندیڑ ضلع صدر نامزد کیا گیا۔ اسی طرح شہر ناندیڑ کے معروف سماجی خدمت گار عبید الرحمن عرف عبید لالہ کو مسلم یوتھ فارم کا ناندیڑ شہر صدر نامزد کیا گیا۔ اسی طرح محمد عادل الدین کو شہر سیکریٹری اور محمد حذیفہ شاہد کو نائب شہر صدر اور شیخ شاہ ویر ضلع نائب آرگنائزنگ سیکریٹری ، اسطرح مختلف ذمہ داریاں نوجوانوں کو سپرد کی گئی۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post