مرحوم مجیب الدین پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر مختلف پروگرام ۔



ونیفارم تقسیم،کویڈ ویکسینیشن کیمپ اور کانگریس کی جانب سے زیارت کا اہتمام۔۔
 
لاتور (محمد مسلم کبیر) اوسہ ضلع لاتور کے سابق صدر بلدیہ،مرحوم ایڈوکیٹ محمد مجیب الدین پٹیل  کے یوم
 پیدائش کے موقع پر شہر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے مختلف پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ کانگریس پارٹی کی جانب سے آج صبح درگاہ حضرت شاہ خاکی رح. کی مزار پر چادر اور گلہائے عقیدت پیش کرنے کے بعد اسی احاطے میں واقع مرحوم مجیب الدین پٹیل کی قبر کی زیارت کی گئی۔ اس وقت کانگریس پارٹی کے ریاستی سیکریٹری امر کھانہ پورے، شہر صدر شکیل شیخ، میونسپل کونسلر انگد  کامبڑے،جیراج کسبے،آدم خان پٹھان، احمد بھائی شیخ، وحید قریشی، خوندمیر ملّا، حاجی چھوٹے بھائی،اویس احمد صدیقی،گلاب شیخ،شفیع الدین پٹیل،ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل، موجود تھے۔ مولانا قاری رفیق سراجی، اورمولانا امجد صدیقی نے مرحوم کے 
مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔

سابق صدر بلدیہ،مرحوم ایڈوکیٹ محمد مجیب الدین پٹیل  کے یوم پیدائش کے موقع پر راحت میڈیکل فاؤنڈیشن،لاتور
 رپورٹر، گورنمنٹ رورل ہاسپٹل اور ایڈوکیٹ مجیب الدین پٹیل وچار منچ کے تعاون سے اہلیان شہر کے لئے کویڈ ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد عمل میں آیا جہاں 52 مستحقین کی ٹیکہ اندازی کی گئی۔اس کیمپ کا افتتاح تعلقہ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر آر،آر شیخ نے کیا۔ میڈیکل اسٹاف کے ڈاکٹر پاٹل میڈم، سسٹر کلمگڑی میڈم، بھسے سر کا استقبال ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل نے کیا۔اس موقع پر سابق صدر بلدیہ سنیل مٹکری، قاری محمد رفیق سراجی، مولانا کلیم اللہ قادری،سیّد عبد الحمید، راجندر بانسوڑے،سید اسماعیل سرگروہ،عبد الغنی سر، اور دیگر محبان پٹیل موجود تھے۔اس کیمپ کی کامیابی کے لئے ایڈوکیٹ، اقبال شیخ، صحافی مظہر پٹیل،راحت فاؤنڈیشن کے ارباز شیخ، آصف شیخ،نے کارہائے نمایاں انجام دیا۔

حضرت سورت شاہ اُردو پرائمری و ہائی اسکول اوسہ میں اسکول سوسائٹی فخر الدین علی احمد ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر مرحوم ایڈوکیٹ محمد مجیب الدین پٹیل کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریباً 155 طلبہ کو حاجی چھوٹے میاں، قاری رفیق سراجی، حاجی احمد شیخ، ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل،حاجی آدم خان پٹھان،وحید قریشی، گلاب بھائی شیخ، کے ہاتھوں اسکول یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر قاری محمد رفیق سراجی نے کہا کہ مرحوم مجیب الدین پٹیل اپنے آپ میں ایک انجمن تھے۔عاجزی و انکساری ان میں بھری تھی۔ سماجی، سیاسی شعور کے ساتھ دینی شغف بھی مرحوم میں تھا۔ ریاستی کانگریس کے  سیکریٹری امر کھانہ پورے نے کہا کہ مرحوم وکیل صاحب نے سیاست میں اپنا وجود اپنے گوناگوں خوبیوں کی بنا پر قائم رکھا تھا جس سے ہر سیاسی جماعت کے قائدین مستفید ہوتے رہے۔ ولاس راؤ دیشمکھ وچار منچ کے صدر خوندمیر ملّا، نے اوسہ کے میونسپل کلچرل ہال کو "مرحوم مجیب الدین پٹیل کلچرل ہال" کے نام سے موسوم کرنے کی قرار داد پیش کی جس پر تمام شرکا نے تائید کرتے ہوئے فی الفور دفتر بلدیہ اوسہ پہونچ کر ایک یادداشت پیش کر کے چیف آفیسر سے مطالبہ کیا۔ ایڈوکیٹ سمیع الدین پٹیل  صدر مدرس محمدشفیع الدین پٹیل نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ہدیہ تشکر صحافی محمد مسلم کبیر نے پیش کیا۔
x

Post a Comment

Previous Post Next Post