7 ویں جماعت کے طالب علم محمد عادل محمد اصغر بنے حافظ قرآن

 





ہندی کی ایک مشہور کہاوت ہے ”اپدا میں اوسر “ یعنی آفت کو موقع میں کس طرحتبدیل کیا جاتا ہے اس کی عمدہ مثال محمد عادل ولد محمد اصغر نے معاشرہ کے سامنے پیش کی ہے۔ 7ویں جماعت کے طالب علم محمد عادل نے کورونا وباءاور لوک ڈاﺅن کے دوران گزرے دو سالوں میں قرآن حفظ کرلیا ،محمد عادل ناندیڑ شہر کے مشہور و معروف TEX Consultantمحمد اصغر کے فرزند ہیں ، انہوں نے جید علم دین مولانا سعدعبداللہ کی زیر نگرانی انہی کے مدرسہ سے قرآن کریم کا حفظ کیا، محمد عادل کے حفظ مکمل کرنے پر کل ایک شاندار تقریب کا انعقاد کرتے ہوئے ان کی دستار بندی کی گئی ، جس میںسابق ڈپٹی میئر شفیع احمد قریشی ، چارٹیڈ اکاﺅٹنٹ عبدالکلام،فیشن کلاتھ سینٹر کے عبدالرشید،جاوید سر، عبید با حسین کے علاوہ ان کے رشتہ دار، دوست احباب ، عزیز واقارب کے علاوہ شہر کے کئی معزز افراد نے شرکت کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی۔ 

Post a Comment

Previous Post Next Post