شدت پسندی پر مبنی فلم ”کشمیر فائیلس“ پر پابندی عائد کی جائے



SDPI ناندیڑ سمیت مہاراشٹرا بھر کے انتخابات میں 
 حصہ لے گی :ریاستی صدر سید کلیم

ناندیڑ:۳۲مارچ۔(نامہ نگار) شدت پسندی اور مسلم سماج کی کردار کشی کرنے والی فلم ” کشمیر فائیلس “ پر پابندی عائد کرنے اور اس پر روک لگانے کے لئے ہر سطح پر نمائندگی کرنے کے عزم کا اظہار سوشل ڈیموکریٹ پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی صدر سید کلیم نے ناندیڑ میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا۔ سید کلیم نے مزید کہاکہ ” دور حاضر میں سیاسی پارٹیاں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے کام کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں ، آزادی کے کئی سال گزرجانے کے باوجود بھی اب تک عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔ ریاست مہاراشٹرا بھی بی جے پی ، کانگریس ، این سی پی اور شیوسینا جیسی پارٹیوں نے عوام کو دھوکہ دینے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔ “ سید کلیم نے ایم آئی ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ” ایم آئی ایم کے قعول و فعل میں تضاد دیکھا گیا ہے ، اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ امتیاز جلیل کے دور اقتدار میں ایک بھی کام ایسا نہیں ہوا جو کہ ملت و قوم کے حق میں ہو۔“ سید کلیم نے اس موقع پر ناندیڑ ضلع کمیٹی کا اعلان کیا جس میں ناندیڑ ضلع صدر عہدہ پر احمراندیم کا انتخاب کیاگیا ، جبکہ جنرل سیکریٹری عہدہ پر اعجاز احمد شیخ ، جنرل سیکریٹری مفتی اسلم ، نائب صدر عبدالرحمن علی ، سیکریٹری سید نذیر علی ، خازن مجاہد خان اور ممبران میں محمد جاوید، عبدالباسط اور حاجرہ بیگم شامل ہیں ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post