اشوک راﺅ چوہان کی کامیاب نمائندگی اردھاپور میں جدید سہولیات سے لیس دواخانہ کی تعمیرعنقریب

 





ناندیڑ:۳۲ مارچ۔(نامہ نگار) ناندیڑ ضلع کے تعلقہ اردھارپور میں دواخانے کی تعمیر کے لئے وزیررابطہ اشوک راﺅ چوہان نے ریاستی حکومت سے نمائندگی کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ تعلقہ اردھاپورمیں عصری عمار ت کی تعمیر کے ساتھ ساتھ طبی سہولیات فراہم کرنے کے لئے ایک قطیر رقم دی جائے ، جس پر آج 14کروڑ 32 لاکھ روپئے کے فنڈس منظور کئے جانے کی اطلاعات میڈیا ذرائع سے دستیاب ہوئی ہیں ۔ اور بہت جلد تعلقہ اردھاپور میں دیہی طبی مرکز قائم کیاجائے گا۔ خبر کے مطابق تعلقہ اردھاپور کے سیاسی ، سماجی ، اور تعلیمی شعبوں سے تعلق رکھنے والے بیدار مغض افراد نے ان کی اس کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے اظہار تشکر کیا۔عوام نے اس بات کے لئے وزیررابطہ سے اظہار تشکر کیا کہ اب تعلقہ اردھاپور میں عمدہ طبی سہولیات فراہم ہونگی۔ واضح رہے کہ مذکورہ دواخانہ میں 30 بیڈ کی سہولت فراہم ہوگی ، جس کی وجہ سے تعلقہ کے مریضوں کو ایک بہترین طبی مرکزفراہم ہوگا جہاں ہر طرح کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ تعلقہ اردھاپور کے سماجی ، سیاسی ، دانشوروں نے اشوک راﺅ چوہان سے با رہا یہ مطالبہ کیا تھا اور ان کی دیرینہ خواہش یہ تھی جو مکمل ہوئی ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post