لولی: شہر کے دیشمکھ نگر علاقے کی برقی سپلائی کا مسئلہ حل ولی اولدین فاروقی کی ایم ایس سی بی آفس سے کامیاب نمائندگی



 

بلولی: ( ابرار بیگ) بلولی شہر میں موسم گرما اپنے شباب پر ہیں اور ماہ مقدس رمضان المبارک میں بجلی کٹوتی سے شہریان کا برا حال ہے تو دوسری جانب گزشتہ کئ روز سے شہر دیشمکھ نگر علاقے میں بجلی کی تین فیس والی لین نہیں ہونے سے اس علاقے کے ساقنان کے آٹا چکی، بور، بند رہنے سے وقفہ وقفہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ اس سلسلہ میں 25 اپریل کو سماجی کارکن ولی اولدین فاروقی کی قیادت میں ایک وفد نے بجلی تقسیم کمپنی آفس سے تحریر ی طور پر نمائندگی کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں اس علاقے کی بجلی کو تین فیس سے جوڑنے کی بات کرتے ہوے اس بات اشارہ دیا تھا کی اگر اس مدد میں کام نہیں کیا گیا تو بجلی تقسیم آفس کو مقفل کرنے کا تحریری اشارہ دیا تھا لیکن بجلی تقسیم کمپنی ملازمین نے مقررہ وقت پر مسلئہ حل کردیا ولی اولدین فاروقی کی جانب سے کی گئی کامیاب نمائندگی کو دیشمکھ نگر علاقے کے ہر سماج کے لوگوں نے سرہانا کی واضع رہے کہ گزشتہ دس سال سے ولی اولدین فاروقی نے اس علاقے کی مختلف بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اہم رول ادا کیا  اور آئندہ آنے والے بلولی مجلس بلدیہ کے انتخابات میں انکی کامیابی یقینی مانی جارہی ہیں۔

Post a Comment

Previous Post Next Post