ناندیڑ کے فروٹ تاجرین بوگس تنظیموں سے ہوشیار رہیں فروٹ اسوسی ایشن کے صدر نمائندہ کارپوریٹر عبدالحبیب


 
 

ناندیڑشہر کے مال ٹیکڑی روڈکامٹھا علاقہ میں واقع ضلع کے سب سے بڑے فروٹ مارکیٹ کی رجسٹرڈ کمیٹی فروٹ اسوسی ایشن (تعلقہ ضلع ناندیڑ ) کی اہم میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا، اس میٹنگ میں فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے صدر نمائندہ کارپوریٹر عبدالحبیب باغبان ، نائب صدر محمد انور ( بھارت والے ) ، سیکریٹری عبدالغفار ، عبدالرئوف اور عبدالحکیم کے علاوہ کمیٹی کے دیگر ممبران اور مارکیٹ کے کئی بیوپاری موجود تھے۔ کمیٹی کے صدر عبدالحبیب باغبان نے میٹنگ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ناندیڑ فروٹ اینڈ ویجیٹل ڈیلرس اسوسی نامی تنظیم کو بوگس قرار دیا ، انہوں نے اس تنظیم کے ذمہ داروں پر بیوپاریوں اور عوام کوگمراہ کر دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا ، عبدالحبیب باغبان ناندیڑ فروٹ اینڈ ویجیٹیل ڈیلرس اسوسی ایشن کے دستاویزات کو سامنے رکھتے ہوئے کئی سوالات کھڑے کئے ، انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کا رجسٹریشن کامگار کاریالیہ اورنگ آباد میں ہوا، اس لئے یہ تنظیم بیوپاریوں کی نہیں بلکہ کامگاروں کی ہے ، اس کے علاوہ ان کے دستاویزات پر دو مختلف لیٹر ہیڈ پر دو مختلف ادھیشک کے نام موجود ہیں ، ایک لیٹر ہیڈ پر محمد جاوید عبدالجلیل کو صدر بتایا گیا ہے کہ جبکہ دوسرے لیٹر ہیڈ پر عبدالمجیب عبدالرزاق باغبان کا نام ادھیشک کے طور پر موجود ہے ، عبدالحبیب باغبان نے کمیٹی کے ممبران کی تعداد پر بھی سوال اٹھائے انہوں نے کہاکہ کمیٹی بتارہی ہے کہ 40؍ ممبران ہیں جبکہ ان کے پاس 18؍ سے زیادہ لوگ موجود نہیں۔ عبدالحبیب باغبان نے اس سلسلہ میں عنقریب قانونی کارروائی کرنے کا بھی اشارہ دیا۔ فروٹ مارکیٹ کمیٹی کے نائب صدر محمد انور (بھاورت والوں ) نے بھی اس متنازعہ کمیٹی کے ذمہ داران پر بیوپاریوں کو گمراہ کر نے کا الزام عائد کیا۔








 

Post a Comment

Previous Post Next Post