اردھاپور میں نپر شرما کے خلاف احتجاج

   اردھاپور ( شیخ زبیر )   ملک بھر میں  چل رہے ناموس رسالت مآب حضرت محمد ﷺ پر گستاخی کے خلاف احتجاج میں اپنا نام درج کراتے ہوئے عاشقان رسول،شہریان اردھاپور نے پولس اسٹیشن اور تحصل آفس اردھاپور کو ایف آئی آر، و میمورنڈم پیش کیا اور گستاخ رسول صلعم نپر شرما، نوین کمار جندل، پشکر رائے مون، کو گرفتار کر پھانسی کی سزا کی مانگ کی ،یاد رہے کہ بی جے پی کی مرکزی ترجمان نپر شرما نے ایک ٹی وی ڈیبیٹ کے دوران رسول اللہ صلعم کے خلاف ہرزا سرائی کی تھی اور نوین کمار جندل نے نپر شرما کی تائید میں آپ ﷺ کی گستاخی کا مرتکب ہوا،جس کے بعد ہندوستانی اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچی اور مجرمین کی گرفتاری کو لیکر ساری دنیا میں احتجاج اور بائیکاٹ کی مہم شروع ہوئی لیکن آج تک بی جے پی گورنمنٹ نے مجرمین پر کاروائی نہیں کی جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت مجرمین کی پشت پناہی کررہی ہے،اسی پر ناراضگی کا اظہار اردھاپور کے نوجوانوں نے کیا نوجوانوں ںسے خطاب کے دوران پرویز نادر نے کہا کہ رسول اللہ صلعم کی ذات مسلمانوں کے لیے شہ رگ کا مقام رکھتی ہے جس پر ہاتھ ڈالا جائے گا تو برداشت نہیں کیا جائے گا، تم نے دھرم سنسد کراکر مسلمانوں کی نسل کشی کی بات کی، دا کشمیر فائلس فلم کے ذریعے  فسادات کو ہوا دی ،تم نے ہمارے محلوں سے رام نومی کی ریلیاں نکالی ہمارے گھروں پر پتھر برسائے اور پھر ہمارے ہی گھروں پر بلڈوزر چلائے سب گوارہ کرلیا لیکن شان رسالت مآب کی گستاخی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،ایف آئی آر کی درخواست،شیخ پرویز نادر، (آئی وائی ایف ناندیڑ ڈسٹرکٹ انچارج) مجاہد پٹھان(صدر ایس آئی او اردھاپور) سید نظیر علی (پی ایف آئی ) اور ایڈووکیٹ شیخ عامر نے کی ،ساتھ ہی ایڈووکیٹ عتیق الرحمن، (نگر سیوک،ایم آئی ایم) مرزا شہباز بیگ (نگر سیوک ایم آئی ایم) عبدالمصور خطیب (نگر سیوک کانگریس) سید سجاد علی،(سماجی کارکن) پٹھان یحی خان (سیکرٹری اصلاح معاشرہ کمیٹی اردھاپور) وغیرہ کثیر تعداد اس میں شامل تھی

Post a Comment

Previous Post Next Post