سید فیضان کی دہم بورڈ امتحان میں نمایاں کامیابی




پربھنی (سید یوسف) علاقہ مرہٹواڑہ کی مشہور و معروف سماجی ملی شخصیت سید فاروق ضلع صدر او بی سی آرگنائزیشن، پربھنی کے فرزند سید فیضان نے مارچ 2022 میں منعقدہ ایس ایس سی بورڈ امتحان میں ملٹی پرپز اردو ہائی اسکول، پربھنی سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے 74.20 فیصد نشانات حاصل کر کے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے - ان کے اس نمایاں کامیابی پر ان کے چاچا جان معروف سماجی ملی شخصیت سید اصغر عرف اجو بھائی، سینیئر صحافی حمید ملک، الطاف میمن، سید عبدالقادر،پروفیسر سید وسیم سر، صحافی شیخ افتخار، صحافی سید یوسف ،صحافی قاضی فہیم، صحافی معین خان، صحافی سید صغیر احمد، صحافی محمود خان، وسیم سر، یوسف اعجاز خان سر، بشیر احمد سر کے علاوہ عزیز و اقارب، دوست احباب و رشتہ داران نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا -

Post a Comment

Previous Post Next Post