اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کھڑکپورہ یونٹ کی جانب کرئیرگائڈنس و تہنیتی تقریب کا انعقاد



 ناندیڑ ( شیخ عمران ) طلباء تنظیم اسٹوڈنٹس اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا کھڑکپورہ یونٹ کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دسویں اور بارہویں جماعت میں کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کے لئے کرئیرگائڈنس و تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۲۵ جون بروز ہفتہ ۲۰۲۲ دوپیر ۲ بجے زیبا فنکشن ہال واگھی روڈ برکت پورہ ناندیڑ پر انعقاد کیا گیا پروگرام کی شروعات برادر طہ دانش کی تلاوت قرآن سے ہوئی برادر شیخ عمران نے پروگرام کی غرض و غایت پیش کرتے ہوئے کہا کے ایس آئی او طلباء و طالبات کے لئے ہر سال ایسے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے تاکہ طلباء کو آگے اپنی تعلیم جاری رکھنے میں آسانی ہو اس کے بعد ہمارے آئے ہوئے سبھی مہمانوں کا گلدستہ دیکر ان کا استقبال کیا گیا پربھنی سے تشریف لائے کرئیر کونسلر نجم فاروقی صاحب نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی سفر میں شخصیت کا ارتقاع بہت کلیدی رول ادا کرتا ہے ہم تعلیم حاصل کرتے ہوئے ہماری شخصیت کا ارتقاع کرنے کی بھی فکر کرنی چاہئے محمد اکبر صاحب نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ بہترین تعلیمی شعبے کا انتخاب انسان کی زندگی کا سب سے اہم فیصلہ ہوتا ہے اس لئے یہ فیصلہ نہایت سوچ سمجھ کر کرنا چاہئے مزید انہوں نے کہاں کہ اپنا کرئیر بنانے کے لئے تعلمی میدان میں انگنت مواقع موجود ہے خطاب کرتے ہوئے انہوں نےمختلف شعبہ جات کے بارے میں طلباء کی رہنمائی کی تقریر کے اختتام پر سوالات و جواب کا بھی موقع دیا گیا تھا طلباء نے ان کے ذہن میں موجود اشکالات دور کیے اس سال جو طلباء و طالبات نے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کی ہے انہیں انعامات سے بھی نوازہ کیا اس موقع پر طلباء و طالبات نے اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے پروگراموں کا اہتمام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے صدر مقامی کھڑکپورہ برادر فراز نے اظہار تشکر پیش کیا برادر نجم سر کی دعا پر پروگرام کا اختتام ہوا اس پروگرام میں طلباء وطالبات اور ان کے والدین کی تعداد 200 کے قریب تھی اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں برادر مصیب ،انعام کیف شیخ مشیر ،کیف شیخ عمران نے بہت اہم رول ادا کیا --

Post a Comment

Previous Post Next Post