حج روانگی کے سلسلہ میں سابق میئر عبدالستار کی گلپوشی


 

ناندیڑ۔ ( نامہ نگار ):ناندیڑ میونسپل کارپوریشن کے سابق میئر و سینئر کارپوریٹر عبدالستار اپنی اہلیہ اور فرزند کے ہمراہ ۲۷؍ جون کو ناندیڑ سے سفر حج کے لیے روانہ ہونے والے ہیں۔ عازم حج عبدالستار کا آج میونسپل کارپوریشن میں ایک تہنیتی جلسہ منعقد ہوا تھا میئر جئے شری پائوڑے کے میٹنگ ہال میں میئر جئے شری پائوڑے اور دیگر کارپوریٹرس نے سفر حج پر روانگی کے سلسلہ میں سابق میئر عبدالستار کی کثرت سے گلپوشی کر کے انہیں مبارکباد پیش کی ۔ اس موقع پرکمشنر بلدیہ ڈاکٹر سنیل لہانے، ڈپٹی کمشنر سنکھے وار،کھانسوڑے، اجیت پال سنگھ سندھو ،ڈپٹی میئر عبدالغفار،سابق ڈپٹی میئر آنند چوہان، کارپوریٹر منتجب الدین، سید شیر علی، عبدالحفیظ باغبان، فاروق بدویل ،عبدالرشید، عبدالفہیم،امیش چوہان،وجئے یونکر،سبھاش رائے بولے، سید شعیب حسین، عبدالعزیز قریشی، دیانند واگھمارے، سید واجد، رحیم احمد خان، سنجے پامپٹ وار،اسسٹنٹ کمشنر غلام صادق، چیف انجینئر کلیم پرویز، کانگریس کے تعلقہ صدر ایڈوکیٹ نیلش پائوڑے، انجینئر اندھارے، باشیٹی، ذوالفقار احمد، محمد معراج و دیگر موجود تھے ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post