قومی اُردو شکشک کرمچاری مہاسنگھ عابد خان حمید خان مہاراشٹر کےریاستی صدر منتخب

 

ناندیڑ:(پریس ریلیز):بھارت میں پہلی بار سال کے آغاز میں اساتذہ کی ایک قومی تنظیم کا قیام عمل میں آیا اور۲۳ جولائی ۲۰۲۲ کو قومی عاملہ کی ایک اہم نشست قومی صدر جناب چودھری واصل علی کی صدارت میں منعقد ہوئی، جس میں سید مہتاب صاحب (پربھنی) ، رضیہ خان- قومی نائب صدور،محمد ساہوکاٹپوری- قومی تنظیم کار، طالب حسن-قومی ترجمان، تنویر احمد-نیشنل میڈیا انچارج، اور وجئے کاسانا-قومی قانونی مشیر حاضر رہے اور ریاستی مشیران کی جانب سے پیش کردہ ناموں پر غور کرتے ہوئے مختلف ریاستوں کی مجلس عاملہ کا اعلان کیاگیا۔



مہاراشٹر سے عابد خان حمید خان(بھوکر-ناندیڑ) ریاستی صدر منتخب کئے گئے۔ سیدہ کنیز فاطمہ (تھانہ)-مہیلا ادھیکش مہاراشٹر، حکیم ضیاءالرحمن (مالیگاؤں-ناسک) - کارگزار صدر مہاراشٹر،  پرویز عالم قادری(احمد نگر)- جنرل سیکرٹری مہاراشٹر، اور شیخ نثار احمد(کارنجہ-واشم)ریاستی خازن مہاراشٹر کا انتخاب عمل میں آیا۔
علاوہ ازیں چھتیس گڈھ، جھار کھنڈ ، دہلی،  بہار ، راجستھان ، ہریانہ ، اتراکھنڈ اور مدھیہ پردیش کی مجالس عاملہ کا اعلان بھی کیا گیا۔ بہت جلد گجرات، اڑیسہ ، مغربی بنگال، آسام ، ہماچل پردیش ، آندھراپردیش،  چندی گڈھ ، پنجاب اور تلنگانہ کی مجالس عاملہ کا اعلان بھی کیا جائے گا۔
قومی نائب صدر جناب سید مہتاب صاحب نے مہاراشٹر کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے مستقبل کے کاموں کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔
ناندیڑ کے فعال سماجی کارکن، خادمین اُمّت کے امیر جناب عابد خان حمید خان صاحب کو ریاستی صدر منتخب کئے جانے پر تمام ہی بہی خواہوں نے مسرت کا اظہارکرتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post