اردھاپور میں لائف لائن کلینک کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد


 

   اردھاپور ( شیخ زبیر ) اردھاپور میں لائف لائن کلینک کی جانب سے ماہر ڈاکٹر حضرات کے زیر اہتمام ایک کامیاب مفت طبی کیمپ کا انعقاد - بوقت صبح 9تا 3بجے تک عمل میں آیا. اس طبی کیمپ میں زیابطیس(شوگر) کے ماہر ڈاکٹر شہباز خان (ڈائباٹو لوجسٹ) اور ماہر اطفال ڈاکٹر جاوید خان نے اپنی مفت خدمات انجام دی ہیں. اس کیمپ میں بلڈ پریشر کی جانچ، شوگر میں ہاتھ اور پاؤں سن ہو جانا اور چونٹیاں آنا، شگر کے لئے عمدہ غذائی مشورے، حاملہ عورتوں  کا شگر کا معائنہ ایسے امراض کی جانچ اس کیمپ میں کی گئی. شوگر کے دونوں معائنے کھانا کھانے سے قبل اور بعد ان مائنوں کی فیس صرف پچاس روپے رکھی گئی تھی. اس کیمپ میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کرکے اس مفت طبی کیمپ سے فائدہ اٹھا یا.اس کامیاب طبی کیمپ کا کامیاب انعقاد ڈاکٹر جاوید خان کے کلینک لائف لائن بمقام عبدالرحمن کامپلیکس ناندیڈ ہنگولی روڈ اردھاپور میں منعقد کیا گیا تھا.ڈاکٹر شہباز خان جو کہ ماہر ذیابیطس ہیں، اب ہر ماہ اسی کلینک میں ان کی وزٹ رہے گی.
اس مفت طبی کیمپ میں اردھاپور کی معروف سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی شرکت فرما کر اس طبی کیمپ سے استفادہ حاصل کیا جن میں  قابل ذکر نام یہ ہیں،  نام دیو سرودے پٹھان جمعہ خان، ، سید محسن و دیگر عام خاص نے اس کیمپ میں شرکت کرکے استفادہ حاصل کیا.

Post a Comment

Previous Post Next Post