بلولی شہر کے اولڈ پوسٹ آفس کے روبرو کنڈلواڑی سڑک پر " موت کا گڑھا "

 

  

کسی بھی وقت سڑک حادثہ ہونے کا خدشہ 

محکمہ پبلک ورکنگ ڈپارٹمنٹ کو اس جانب توجہ مبزول کرنے کی سخت ضرورت

بلولی:( ابرار بیگ) جب کبھی بارش کا موسم آتے ہی گاؤں و محلوں کی سڑکیں خستہ حال ہونے کی شکایت عوام کی جانب سے کی جاتی تھی لیکن اب تو عالم یہ ہوگیا کی بڑے سے بڑے شاہراہ پر ہزارہا گڑھے دیکاھئ دے رہی ہے۔ اسی طرح کا حال حالیہ دنوں میں ہوئی بارش کے باعث شہر بلولی سے گزرنے والی کنڈلواڑی سڑک پر اولڈ پوسٹ آفس کے روبرو ایک بڑا گڑھا ہوگیا اور اس میں بارش کا پانی وافر مقدار میں جمع ہورہا ہے۔ جس سے روزانہ راہگیروں کو اپنی گاڑیوں سے گزرنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اگر اس گڑھے کو جلد درست نہیں کیا گیا تو یہ گڑھا " موت کا کنواں " بن سکتا ہے واضع رہے کہ  ماہ جولائی میں مسلسل بارش رہنے سے بلولی سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر موجود مانجرا ندی کے یسگی بریج بند ہونے سے بلولی کنڈلواڑی سڑک پر کوڈنگ گاڑیوں کی بڑی تعداد گزرنے سے ٹرافک میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ شہریان و راہگیروں کا مطالبہ ہے کہ اس گڑھے کو جلد از جلد درست کیا جاے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس جانب محکمہ تعمیرات، و محکمہ بلدیہ، و مقامی لیڈران اس جانب اپنی توجہ مبزول کرتے ہوے سڑک کو درست کرنے میں کتنا وقت لگاتے ہیں۔


Post a Comment

Previous Post Next Post