شیخ خلیل سر وظیفہ پر سبکدوش

 

کنوٹ:(اکرم چوہان) 

کنوٹ کے جواہر العلوم اردو پرائمری اسکول کے معلم شیخ خلیل شیخ امیر اپنی 30 سالہ خدمت کے بعد آج وظیفہ پر سبکدوش ہوئے ۔1992 میں وہ بحیثیت معلم اسکول میں رجوع ہوئے تھے 1986 میں مولانا آزاد  کالج پوسد سے انہوں نے ڈی۔ایڈ کر نوکری پر رجوع ہوئے تھے ۔ان کی 30 سالہ خدمات پر اسکول کے صدر حاجی عیسیٰ خان نے ان کی گلپوشی کر کے ان کا استقبال کیا۔اس موقع پر پرائمری اسکول کے پورے اسٹاف نے انہیں مبارکباد پیش کی وہیں جونئیر کالج کی پرنسپل  اسما خاتون و پرائمری اسکول کےصدر مدرس  سمیع صدیقی  سر نے مبارکباد پیش کی۔
Attachments area

Post a Comment

Previous Post Next Post