بارش میں خدمات انجام دینے والوں کے جذبہ و ہمت کو سلام



 از قلم: محمد عبد الملک جواد مظہری 

گزشتہ ایک ہفتہ سے شہر میں  اور ضلع نظام آباد بلکہ ریاست تلنگانہ کے تقریبا سب ہی اضلاع میں زوردار  بارش جاری تھی ،گرچہ اب موسم کچھ بحال ہوا ہے۔ مگر ان ایام میں پسماندہ علاقے بارش کی زد میں آگیےاور  بہت سے لوگوں کا کافی نقصان ہوا۔ مسلم علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور ان کے رہائش و مکان اور کھانے پینے کے انتظامات کرنا اس وقت کا اہم تقاضہ تھا۔ ایسے میں شہر کے درد مند و فکرمند نوجوانوں اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے اور دیگر بارسوخ تنظیموں کی جانب سے ان لوگوں کے لئے کھانے اور رہنےکا  انتظام کیا جارہا ہے ۔ 

اہل خیر حضرات اور حکومت کے نمائندوں سے اپیل ہیکہ ان علاقوں کا جائزہ لیں اور  نقصان کی بھرپائی کے لیے خود پہنچ کر خصوصی تعاون کریں یا جو تنظیمیں  وہاں کام کررہی ہیں  ان کا تعاون کریں 

مزید تعاون کی ضرورت ہے 

اللہ ربّ العزت سے دعاء ہیکہ جو لوگ

جانی مالی خدمات انجام دیں رہے ہیں ان سب کی خدمات کو قبول فرمائے اور  مزید نیک کاموں کی

توفیق نصیب فرمائے ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post