اصلاح معاشرہ کمیٹی اردھاپور کی جانب سے میڈیکل کیمپ

 



بتاریخ ۳جولائی بروز اتوار کو اصلاح معاشرہ کمیٹی اردھاپور کی جانب سے میڈیکل سروس سوسائٹی ناندیڑ کے ساتھ اشتراک کرکے ایک مفت طبی کیمپ منعقد کیا گیا،اس کیمپ میں ۱۴ ڈاکٹرز کی خدمات حاصل کی گئی،جس میں مختلف امراض کے ماہرین(ایم بی بی ایس،و اسپیشلسٹ) ڈاکٹرز شامل تھے ،ساتھ ہی فری میڈیکل بھی رکھا گیا جس میں مریضوں کو دوائیاں مفت میں دی گئی اور اسی طرح ضرورت کے پیش نظر خون ٹیسٹ لیب کا بھی نظم اصلاح معاشرہ کمیٹی کے خرچ پر کیا گیا جس میں تقریبا ۸۵ مریضوں کے نمونے حاصل کیے گئے۔اس کیمپ سے قریب ۹۵۰ مریضوں نے استفادہ کیا۔
اصلاح معاشرہ کمیٹی اردھاپور میں تقریبًا ۳۰ سالوں سے غرباء و یتامی اور ضرورت مندوں میں کام کرتی آرہی ہے۔جس میں میڈیکل کیمپ، ضروری طبی امداد،ضرورت مندوں کو ماہانہ وظائف، راشن کی فراہمی و تعلیمی اسکالرز شپس جیسے کام کیے جاتے ہیں۔
۳ تاریخ کو ہوئے کیمپ کی کامیابی و عوام کی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اصلاح معاشرہ کمیٹی، میڈیکل سروس سوسائٹی ناندیڑ اور آنے والے سبھی ڈاکٹرز کا  شکریہ ادا کرتی ہے۔
اس کیمپ کو کامیاب کرنے میں کمیٹی کے ارکان شوری یحیٰ خان،شیخ ایجاز،شیخ مصعب،شاہ رخ سبحان،توصیف خطیب، شیخ سلمان،آدم خان،و دیگر ممبران، شیخ انصار، شیخ توفیق، امیس خان،وغیرہ نے اہم رول ادا کیا ہے۔اللہ تعالی ان تمام کی کوششوں کو قبول فرمائے۔

Post a Comment

Previous Post Next Post