دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی


 

بروز اتوار مؤرخہ ٣ جولائی ٢٠٢٢ کو باغبان برادری پنج کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے امسال دسویں اور بارہویں کے امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی نیز مختلف مدارس اسلامیہ سے حفظ، عالمیت اور افتاء کی اسناد سے سرفراز ہونے والے حفاظ عظام اورعلماء و مفتیان کرام کے اعزاز میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد باغبان فنکشن ہال، قیوم پلاٹ، ناندیڑ میں صدر باغبان برادری پنج کمیٹی ناندیڑ جناب حاجی محمد عثمان صاحب کی زیر صدارت  منعقد کی گئ۔ اس میں دو رائے نہیں ہے کہ دینی و مذہبی علوم کے معاملے میں باغبان برادری دیگر برادریوں اور کمیونٹیز کے مقابلے میں غالبا زیادہ خوش نصیب ثابت ہوئی ہے ،اس لئے کہ برادری کے تقریبا ہر گھر میں  کوئی نہ کوئی بچہ حافظ یا عالم ضرور ہوتا ہے، والحمد للہ علی ذلک، تاہم عصری علوم کے معاملے میں صورتحال ہمیشہ ہی سے انتہائی ابتر و تشویشناک رہی ہے۔ لیکن اللہ کا شکر ہے کہ ادھر پچھلے  چند سالوں سے برادری کی نئی جنریشن اور اسی کے ساتھ ساتھ برادری کے سنجیدہ و باشعور اور ذمہ دار افراد کے اندر یوں لگ رہا ہے کہ تعلیمی شعور جاگزیں ہوتا جا رہا ہے اور وہ موجودہ بدلتے ہوئے دور میں تعلیم کی اہمیت کے پیشِ نظر بہت کچھ مثبت اقدامات کر رہے ہیں،اس کی ایک زندہ مثال یہ پررونق تہنیتی تقریب بھی ہے جس میں باغبان برادری کے پچاس ساٹھ سے زائد طلبہ و طالبات اور متعدد علماء وحفاظ و مفتیان کرام کو تہنیت پیش کی گئی۔اس تقریب میں معروف ماہر تعلیم جناب اسلم فیروز صاحب، احقر سید آصف ندوی اور مفتی اعظم قاسمی کو  بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا جبکہ اسٹیج پر باغبان برادری پنچ کمیٹی ناندیڑ کے ذمہ داران حاجی محمدعثمان صاحب، الحاج عبد الصمد صاحب، الحاج اعظم سیٹھ صاحب، جناب عبدالرحیم حسن جی صاحب جناب محمد غوث فرید صاحب ، جناب حاجی محمد رفیق ولد حاجی محمد ابراہیم صاحب ، جناب عبدالخالق ولد بابا سیٹھ صاحب ، جناب عبدالعزیز  ولد اعظم صاحب،جناب فاروق چودھری صاحب اور دیگر متعدد معزز احباب رونق افروز تھے۔ اس باوقار اور پُرشوکت تہنیتی تقریب کے انعقاد  اور اس کو کامیابی سے ہمکنار کرنے میں یقینا اس تقریب کے روح رواں مختلف مدارس میں خدمات انجام دے رہے مدرسین  برادرم  محمد ذاکر ولد اسماعیل صاحب، برادرم محمد شاکر ولد اسماعیل صاحب ، برادرم عبدالقدوس، برادرم عبدالغفار صاحب،برادرم محمد ریاض صاحب اور برادرم محمد محسن صاحب  کا نہایت ہی اہم اور حتمی رول رہا ہے، اللہ تعالی ان حضرات کی محنتوں اور باغبان برادری پنچ  کمیٹی ناندیڑ کے ذمہ داران کے عزائم کو کامیابی سے ہمکنار فرمائے۔ آمین۔

سید آصف ندوی

Post a Comment

Previous Post Next Post