اصلاح معاشرہ و تعمیر ملت کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے والدین کا آمنے سامنے تعارفی پروگرام


 

شہر کے برکت کامپلکس دفتر ’’سنت پیام و کانونسلنگ سینٹر پر معزز علماء کرام و دیگر مہمانان کی اہم نشست منعقد

ناندیڑ۔13 اکتوبر (فیروز خان )

اصلاح معاشرہ و تعمیر ملت کمیٹی ناندیڑ کی جانب سے والدین کا آمنے سامنے تعارفی پروگرام بتاریخ 25اکتوبر 2022؁ء بروز منگل صُبح ٹھیک دس بجے سے شام 4بجے تک بمقام انور گارڈن فنکشن ہال حیدر باغ روڈ ناندیڑ میں منعقد کیا جائے گا۔اسی سلسلے میں آج بتاریخ 13اکتوبر 2022؁ء بروز جمعرات ٹھیک ساڑھے گیارہ بجے شہر کے برکت کامپلکس ،

 رضا چوک علاقہ میں واقع’’سنت پیام و کانونسلنگ سینٹر ‘‘پر ایک اہم نشست کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں 25اکتوبر 2022؁ء کومنعقد ہونے والے ’’والدین کا آمنے سامنے تعارفی پروگرام سے متعلق اہم باتوں پر گفت وشنید کی گئی۔ واضح ہوکہ موجود ہ دور میں شادی بیاہ کی تقریبات میں بے جا رسومات کے سبب کئی غریب و متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے وا لے والدین اپنی لڑکیوں کی شادی وقت مقررہ پر نہیں کرپارہے ہیں۔مسلم معاشرے میں بے جار سومات و غیر شرعی معاملات کو ختم کرکے اسلامی تعلیمات کے مطابق آسان و سادگی سے شادی بیاہ کی تقریبات

 کو انجام دینے کے مقصد سے ہی ’’سنت پیام و کانونسلنگ سینٹر کے دفتر پر یہ اہم نشست منعقد کی گئی۔  جس میں والدین کا آمنے سامنے تعارفی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ جس میں لڑکے ، لڑکیوں کی مناسبت سے رشتے طئے کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ اس اہم نشست میں مہمانان خصوصی میں مفتی شفیع الدین ، مولانا محمد ایوب قاسمی، یاسین سر ، مخدوم پاشاہ ، محمد خلیل الدین سر، صابر الدین صاحب، قاضی صاحب، پی ایس آئی حبیب صاحب، قاضی صاحب جمدار، محبوب صاحب ایس ٹی والے و دیگر کئی ذمہ داران اس میٹنگ میں موجود تھے۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post