رجو ع الی القرآن ‘‘ ناندیڑ میں جماعت اسلامی ہند کی دس روزہ قومی سطح کی مہم آغاز



ناندیڑ (نامہ نگار)جماعت اسلامی ہند کی جانب سے 14 سے 23 اکتوبر کے دوران دس روزہ مہم ’’رجوع الی القرآن ‘‘ کا اہتمام کیا جارہاہے آج اس مہم کی تفصیلات کے بارے میں معلومات دینے کیلئے جماعت اسلامی ہند ناندیڑ کی جانب سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔جماعت کے مقامی امیر ریاض الحسن عامر ،حلقہ خواتین کی ناظمہ ملکہ فردوس اور شعبہ اسلامی معاشرہ کے سیکریٹری محمد ماجد نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے دس روزہ مہم کا تعارف کروایا اور اس کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی ۔ ریا ض الحسن عامر نے اپنے خیالات

 کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید یہ اللہ کی کتاب ہے اور ساری انسانیت کی ہدایت و رہنمائی کیلئے اس کتاب کو نازل کیا گیا ہے ۔قرآن مجید ہمیں زندگی تمام شعبوںمیں رہنمائی کرتی ہے ۔لیکن المیہ یہ ہے کہ امت مسلمہ کا ایک بڑا طبقہ اس کتاب کو لیکر سنجیدہ نہیں ہے ۔بہت کم لوگ اس کتاب کی تلاوت کرتے ہیں ۔ان میں بھی بہت کم ایسے جو اس کتاب کو ترجمہ و تفسیر کے ساتھ سمجھ کر پڑھتے ہیں ۔قرآن سے دوری کی وجہ سے آج امت مسلمہ گمراہی میں بھٹک رہی ہے ۔اللہ کی کتاب سے رہنمائی حاصل کرنے کیلئے غیر اللہ سے رجوع ہوکر اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔نئی نسل میں یہ احساس پیدا ہورہاہے کہ قرآن مجید صرف ہمیں عبادات

 اور چند دینی ذمہ داریوں کے بارے میں ہی معلومات دیتا ہے ۔بقیہ دنیا کے دیگر شعبوں میں رہنمائی کا سامان قرآن میں نہیں ہے ۔اس احساس کو بدلنے کیلئے ضرورت ہے ۔’’رجو ع الی القرآن ‘‘اس دس روزہ قومی سطح کی مہم کے ذریعے جماعت اسلامی ہند کی یہ کوشش ہے کہ لوگوں میں قرآن مجید کے بارے میں بیداری لائی جائے ۔جو لوگ قرآن کی تلاوت نہیں کرتے انہیں قرآن مجید کی تجویز کے ساتھ تلاوت کرنے پر آمادہ کیا جائے ۔جو لوگ تلاوت تو کرتے ہیں لیکن اس کو سمجھ کر نہیں پڑھتے انہیں قرآن مجید کو ترجمہ وتفسیر کے ساتھ سمجھ کر پڑھنے کی دعوت دی جائے ۔اسی طرح جو لوگ قرآن کو سمجھ کر پڑھتے ہیں انہیں عربی زبان سیکھنے پر متوجہ کیا جائے گا

 اور اسی طرح قرآن کے بارے میں اپنے گھر کے افراد کو بھی متوجہ کرنے کی دعوت دی جائے گی ۔آج ملک میں جو حالات پیدا ہوگئے ہیں ہر طرف مسلمانوں پر ظلم و نا انصافیاں ہورہی ہے ۔لوگ اپنے آپ کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں ۔اور لوگوں میں ڈر و خوف مایوسی اوربزدلی پید اہوچکی ہے اس کو دور کرنے کیلئے ہمیں قرآن کی طرف پلٹنا ہوگا ۔قرآن اپنے اند ر انقلابی پیغام رکھتا ہے ۔اگر قرآن کی دعوت کو عام کرنے لگ جائے تو دنیا و آخرت کی ساری بھلائیاں ہمیں مل جائے گی ۔ریاض الحسن عامر نے اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ اس دس روزہ مہم کے تحت ناندیڑ شہر کی نصف مسلم آبادی تک قرآن کی دعوت پہنچانے کی کوشش کی جائے گی ۔شہر کے تمام

 مسلم بستیوں میں گھر گھر جاکر انفرادری ملاقاتوں کے ذریعے لوگوں کو قرآن کی تلاوت اور اس کو سمجھ کر پڑھنے کا پیغام دیا جائے گا۔ اسی طرح خطبہ جمعہ ،اجتماع عام ،قرآن کے حلقے قائم کئے جائیں گے ۔مرد وخواتین کیلئے الگ الگ پروگرام لئے جائیں گے ۔اسی طرح سوشیل میڈیا کے ذریعے بھی قرآن مجید کے پیغام کو عام کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔مختلف مکاتب فکر کے علماء کے بیانات بھی ریکارڈ کرکے عام کئے جائیں گے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی بات پہنچائی جاسکے ۔مہم کو کامیاب بنانے کیلئے تمام لوگوںکو اس میں شامل ہونے کی اپیل کی گئی ۔


Post a Comment

Previous Post Next Post