ڈاکٹر عبدالکلام اِسکول اردھاپور میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یوم پیدائش کے موقع پر پر وگرام کا انعقاد



     اردھاپور ( شیخ زبیر )  ڈاکٹر عبدالکلام اسکول اردھاپور میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی یو م پیدائش کے موقع پرپرو گرام کا انعقاد کیا گیا۔جس میں شاہین صفت طلبہ وہ طالبات نے بڑ چر کر حصہ لیا اور تقریر ے پیش کی۔جس میں طلبہ وہ طالبات نے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔اس پروگرام میں طلبہ نے تقریر وں کے ذریعہ ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلا م کی پیدائش سے لیکر میزائیل بنانے اور راشٹری پتی بنے تک اور انکی زندگی  پر روشنی 

ڈالی۔اور اختتام میں ا ِسکول کے صدر جناب ایڈوکیٹ سید عمران علی نے طلبہ وہ طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی اور  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی زندگی پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے وقت کہاکہ ایک غریب گھر سے تعلق رکھنے والے لڑکے نے اپنی محنت اور اس ملک کی محبت کے لئیے محنت کرتے ہوئے 

مزائیل مین کے نام سے جانے گئے اور پھر اس ملک کے راشٹری پتی بنے تک کاسفرطے کیا۔ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام بچوں کے لئیے ایک مثال ہے اور بچوں کو ان سے بہت کچھ سیکھنا چائیے۔اس پروگرام کو کامیاب کرنے کرنے کے لئیے اسکول کے صدر مدرس  سید عرفان علی اور تمام اساتذہ  سید ادیب علی، فلک ناز،شہباناز،امرین فاطمہ،تنزیلہ فاطمہ،حُمیرا انجم،صدف بُشرا،نہاں اِرم،طیبہ شبنم،شہانہ نوشین،عفت انجم،نوشاد بیگم،طوبیٰ ارم،صبا خانم۔

Post a Comment

Previous Post Next Post