بین الاقوامی صوفی اسکالر پیر طریقت مولانا الحاج سید آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی المعروف سید علی پاشاہ صاحب قبلہ کا عظیم الشان خطاب عام


 
 

ناندیڑ۔۲۱؍ اکتوبر (پریس ریلیز )ـ: تحریک سگان اہل بیت اطہار و جمیع مریدین و معتقدین سلسلہ عالیہ قادریہ کاظمیہ ناندیڑ کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنوان جشن عید میلاد النبی ؐ و عظمت اہل بیت اطہار بہ فیض روحانی تاجدار مملکت قادریت شہزادۂ حضور غوثِ اعظم حضور خطیب دکن شیخ المشائخ علامہ سید شاہ کاظم پاشاہ قادری الموسوی الجیلانی قدس سرہ العزیز ۲۵؍ اکتوبر ۲۰۲۲ء ؍ بمطابق ۲۸؍ ربیع الاول شریف بروز منگل بعد نماز عشاء بمقام انور گارڈن دیگلورناکہ مال ٹیکڑی روڈ منعقد کیا جارہا ہے۔اس سلسلہ میں تفصیلات سے آگاہ کرنے کے مقصد سے ایک پریس کانفرنس کا انعقاد الحاج عبدالعظیم سوداگر قادری الکاظمی کے مکان پر منعقد کی


 گئی ۔ اس موقع پر الحاج عبدالعظیم سوداگر قادری الکاظمی ، مولانا توفیق قادری الکاظمی، تاج الدین قادری الکاظمی، مجاہد قادری الکاظمی،شہباز قریشی قادری الکاظمی،جاوید قادری الکاظمی و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے الحاج عبدالعظیم سوداگر قادری الکاظمی نے بتایا کہ گذشتہ ایک ماہ سے مسلسل ملک ہندوستان کے مختلف مقامات پر اپنے روحانی خطابات سے سامعین کو محظوظ کرنے والے جانشین حضور خطیب دکن پیر طریقت شہزادہ غوث اعظم حضرت علامہ پیر سید شاہ آل مصطفی قادری الموسوی الجیلانی سجادہ نشین خانقاہ قادریہ موسویہ حیدرآباد اپنا قیمتی وقت نکال کر ناندیڑ تشریف لا رہے ہیں۔


 حضرت والا کا شایان شان استقبال کیا جائے گا۔ ۲۵؍ اکتوبر بروز منگل کو دوپہر دو بجے کے قریب فروٹ مارکٹ کامٹھا کے پاس ان کا استقبال کیا جائے گا اور ان کی موٹر سائیکل ریلی کے ذریعہ مال ٹیکڑی اوور بریج ہوتے ہوئے دیگلور ناکہ چوراہا، برکت کامپلیکس ، نیکلس روڈ ہوتے ہوئے الحاج عبدالعظیم سوداگر قادری الکاظمی کے مکان پرتشریف آوری ہوگی۔ اس سلسلہ میں ساری تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ خطاب عام اور ریلی کا کامیاب بنانے کیلئے جہاں الحاج عبدالعظیم سوداگر قادری الکاظمی ، صوفی عبدالمجیب قادری الکاظمی، مرکزی میلا د کمیٹی کے صدر محمد رفیق قادری الکاظمی اشرفی والا اور بالخصوص تحریک سگان اہل بیت اطہار کے ذمہ داران


 کی کاوشوںکا بڑا دخل ہے۔ خطاب عام کے روح رواںالحاج عبدالعظیم سوداگر قادری الکاظمی نے تمام عاشقان رسول ؐاور عاشقان اہل بیت اطہار ، عاشقان صحابہ کرامؓ و عاشقان اولیاء کرام اور بلا لحاظ مسلک و ملت عوام الناس سے شرکت کی پر خلوص اپیل کی ہے ۔ خطاب سے قبل عالمی شہرت یافتہ نعت خواں حمادی برادرس نعت رسول ؐ پیش کریں گے۔ روحانی خطاب عام کے بعد مدعوین اور حاضرین کے لیے نیاز شریف کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ 


Post a Comment

Previous Post Next Post