رجوع الی القران کے ضمن میں اردھاپور شہر میں خواتین کا عظیم الشان خطاب عام

 



 اردھاپور ( شیخ زبیر)جماعت اسلامی ہند کی ملک گیر دس روزہ مہم رجوع الی القران کا آج آخری دن تھا ۔اس مہم کے دوران شہر اردھاپور میںبہت سی سرگرمیاں انجام دی گئی جن میں تین روزہ قران کورس ،انفرادی اور اجتماعی ملاقاتیں ،قرات مقابلہ ،آن لائن قران کوئز مقابلہ جیسے پروگرام منعقد کیے گئے ۔اسی سلسلے کی آخری کڑی آج کا خطاب عام تھا ۔اس خطاب عام میں ایک ہزار کے قریب خواتین نے شرکت کی ۔خطاب عام ناندیڑ ۔ہنگولی روڈ ،اردھاپور پر موجود عبدالواحد گارڈن میں منعقد ہوا ۔

خطاب عام میں ناندیڑ سے تشریف فرما محترمہ فاخرہ تنویر اور حنا امۃ الحسیب نے خواتین سے خطاب کیا ۔خطاب عام کا آغاز فردوس فاطمہ کی تذکیر بالقران سے ہوا ،ناظمہ حلقہ خواتین عرفی صدیقہ نے اپنے افتتاحی کلما ت میں پروگرام کی غرض و غایت پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے پر فتن دور میں جس میں یک کے بعد دیگر ے فتنے وجود میں آرہے ہیں اور دور جدید کی برائیوں نے مسلم معاشرے کو ضلالت و گمراہی میں جکڑ لیا ہے ان حالات اور ان مسائل کا ایک ہی حل ہے اور وہ یہ کہ امت پھر سے قران کی طرف رجوع ہو اور اس کتاب ہدایت کو 
اپنے ہر چھوٹے بڑے مسلہ میں رہنما اور گائیڈ بک بنالیں ۔جی آئی او کی طالبہ صبا آفرین نے ایک ترانہ پیش کیا ۔مہمان مقرر فاخرہ تنویر نے آو قران کی طرف پلٹیں اس موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے سامعین کو قران سے اپنا رشتہ جوڑنے کی طرف توجہ دلائی ۔جی آئی او کی طالبہ نیلوفر نے ’’قران کی فریاد ‘‘یہ نظم اپنے مترنم آواز میں پیش کرتے ہوئے قران کا پیغام دیا ۔اس کے بعد قران اور دین کی خدمت کرنے والی ۳۲ خواتین کو اعزازی اسنا د 

تقسیم کیے گئے اور ساتھ ہی قرات مقابلہ میں اول دوم اور سوم آنے والی طالبات اور آن لائن کوئز مقابلہ ’’قصص القران ‘‘میں شہر اردھاپور سے حصہ لے کر صد فی صد نشانات حاصل کرنے والی ۲۵ خواتین و بچیوں کو اسناد دیئے گئے اور قرعہ اندازی کے ذریعہ ان میں سے تین شرکاء کو اول دوم سوم انعامات سے نوازا گیا ۔آخر میں 

صدارتی خطاب حنا امۃ الحسیب نے پیش کیا جس میں موصوفہ نے قران و حدیث کے حوالے سے قران سے جڑنے اور اسے اپنی روز مرہ کی زندگی میں اختیا ر کرنے پر خواتین کو آماد ہ کرنے کی کوشش کی ۔ اظہار تشکر جی آئی کی صدر عالیہ خانم نے پیش کیا ۔جلسہ کے اختتا م پر میزبان،عبدالواحد گارڈن کے مالک جناب عبدالفہیم صاحب کی جانب سے تمام خواتین کو ریفریشمنٹ دیا گیا ۔ناظمہ حلقہ خواتین نے اس پروگرام اور مہم کے دوران تعاون کرنے والی تما م بہنوں اورذمہ داران جماعت کا شکریہ اد اکیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post