موجودہ حالات کا مقابلہ کرنا وقت کی اہم ضرورت : سراج حسین

                         


 ناندیڑ ( شیخ عمران ) طلبہ تنظیم ایس آئی اؤ اس سال اپنے قیام کے ۴۰ سال مکمل کر رہی ہے۔ اسی مناسبت سے ملک گیر سطح پر تنظیم یکجہتی کا فروغ انسانیت کی فلاح ایس آئی اؤ بہتر مستقبل کی نوید اس عنوان کے تحت اپنی سرگرمیاں انجام دے رہی ہے.۔موجودہ دور میں ہندوستان کو کئی چیلنجز درپیش ہیں۔ ایک طرف جہاں 
مختلف گروہوں کے درمیان بڑھتی ہوئی نفرت، غریبوں کا معاشی استحصال جیسے مسائل اس ملک کو کمزور کر 

رہے ہیں تو دوسری طرف ملک کے مسلمان سماجی، معاشی، اور اخلاقی بحران کا شکار ہیں۔فسطائی طاقتیں مسلمانوں کے وجود پر مسلسل اور چو طرفہ حملے کر رہی ہیں۔ان تمام چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے منظم انفرادی و اجتماعی کوششیں درکار ہیں۔ موجودہ صورتحال امت مسلمہ کو آواز دے رہی ہے کہ وہ اپنے ایمان کو مضبوط کریں اور اسلامی تعلیمات کی روشنی میں سماج کو اس دلدل سے نکالے۔ضروری ہے کہ اسلام کی دعوت کو بہترین طریقے سے برادران وطن کے سامنے پیش کیا جائے ، اتحاد، مساوات اور بھائی چارہ کے پیغام کو عام کیا جائے اور سماج کی توجہ تعلیم ، اخلاق اور انصاف کے قیام کی طرف مبذول کی جائے۔

اسی مناسبت سے بتاریخ ۱۵ اکٹوبر بروز ہفتہ کو کھڑکپورہ یونٹ کی جانب سے سلمان ہوٹل کے سامنے ایک عظیم الشان خطاب عام بعنوان نوجوان معمار جہاں کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولانا مفتی محمد رضوان فلاحی صاحب امام وخطیب مسجد زلیخا لکشمی نگر ناندیڑ محترم سراج حسین صاحب رکن جماعت اسلامی ہند ناندیڑ برادر فراز احمد تھے سبھی مہمانان خصوصی نے اپنے خطابات میں نوجوانوں سے کہا کہ وہ حالات سے مایوس نہ ہو اس کا مقابلہ بہت ہی جرتمند و بہادری صبر و استقامت کے ساتھ کریں اللہ نے 

ایمان والو کو قرآن میں بہترین گروہ و امت وسط کے نام سے موسوم کیا ہے اس فریضہ کو انجام دیں اس موقع پر برادر فراز احمد نے اپنے اختتامی خطاب میں تنظیمی سرگرمیوں کا تعارف کروایا اور اسے جوڑکر کام کرنے کی نوجوانوں سے تلقین کی برادر عممار فہد نے نظامت کے فرائض بڑھے حسن خوبی سے انجام دیں محمد کلیم صاحب ناظم سرکل جماعت اسلامی ہند کھڑکپورہ کی دعا سے پروگرام کا اختتام ہوا اسے کامیاب بنانے کھڑکپورہ یونٹ کے سبھی ممبرس اپلیکنٹس و اسوسیٹ نے بھر پور اپنا تعاون پیش کیا اس پروگرام سے دوسو کے قریب نوجوانوں نے فائدہ اٹھایا اس بات کی اطلاع ایس آئی او ناندیڑ کے میڈیا سیکریٹری محمد مشرف فہد نے دی

Post a Comment

Previous Post Next Post