رب سے ناطہ جوڑو



منصف  شیخ زبیر اردھاپور

وحدت اسلامی ہند بھارت میں 2؍اکتوبرتا 16؍اکتوبر مہم چلا رہی ہے جس کا عنوان’’ رب سے ناطہ جوڑ و ‘‘ہے ۔اس عنوان کے ذریعے  وحدت اسلامی نے ملک گیر سطح پر مختلف پروگرام منعقد کیے ہیں جس میں خطاب عام،کارنرمیٹ، اجتماعی و انفرادی ملاقات غیر مسلموں  میں اسلام کا پیغام ، علماء ائمہ اور معزیزان شہر کی خصوصی نشست کا انعقاد وغیرہ شامل ہے۔

اسی سلسلے میں شہر اردھاپور میںوحدت کی جانب سے مختلف پروگرام لیے گئے جس میں ،کارنرمیٹ، علماء ائمہ اور معزیزان شہر کی خصوصی نشست اس کے علاوہ لوگوں سے انفرادی ملاتات کر کے انھیں اس مہم کی غرض و غایت واضح کی گئی۔ 

اس مہم کے تحت  طلباء وطالبات میں مضمون نویسی کا مقابلہ لیا گیا بعنوان’’ رب سے ناطہ جوڑ و ‘‘ جسمیں قریب 50 طلبہ نے  شرکت کی کی اور اپنی محنت اور لگن سے  بہترین مضامین لکھ کر ہمیں دیے ۔ طلباء کو نو (۹)دن کا موقع دیا گیا ۔جس میں انہوں مضمون لکھ کر جمع کرنا تھا  وقت مقررہ پر سارے مضامین جمع کیے گئے گئے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کے لئے انعامات وتقسیم اسناد کا پروگرام مدرسہ صفہ میں لیا گیا جہاں انھیں انعامات و اسناد تقسیم کئے گئے  جماعت نہم تا بارویں تک کے طلبہ نے اس مقابلہ میں حصہ لیا۔

مضمون نویسی کے مقابلہ میں اول پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ عرفہ ظہور احمد ڈاکٹر اقبال اردو ماڈل ہائی اسکول سے ہے۔جنہوں نے مضمون نویسی مقابلہ میں اول آکر 2100روپیئے نقد ٹرافی اور سرٹیفکٹ حاصل کی۔ دوم پوزیشن اریدہ فاطمہ شاکر انعامدار نے حاصل کی ا نہیں  1500روپیئے نقد ٹرافی اور سرٹیفیکٹ دیا گیا۔سوم پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ مہک انجم محمد عاطف ہے جنہیں  1100روپیئے نقد ٹرافی اور سرٹیفیکٹ حاصل کیا۔

اس کے علاوہ ۵ ترغیبی انعام بھی رکھے گئے تھے جنمیں چار لڑکیوں اور ایک لڑکے نے اس انعام کو حاصل کیاباقی تمام طلبہ و طالبات کو اسناد تقسیم کئے گئے۔پروگرام کے شروع میں برادر ارشاد نے مہم کا تعارف پیش کیا۔ ڈاکٹر سرفراز اور محمد مشتاق فلاحی نے ’’رب سے ناطہ جوڑو‘‘ اس عنوان پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔جلسہ میں مہمان خصوصی کے طور پر رئوف سر ،ڈاکٹر یوسف ، ڈاکٹر مولا بخش ، عمران وکیل ، شیخ زبیر شبیر سر اور سرفراز سر نے شرکت کی۔ اس جلسہ کی نظامت کے فرائض جناب فضل خان نے انجام دیے۔


Post a Comment

Previous Post Next Post