آئی پی ایس آفیسر شفقت آمنہ کی بھوکرسب ڈویژن میں تقرری



ناندیڑ:(ایس این شیخ)18؍اکتوبر: ریاستی حکومت نے سال 2018،2019اور2020کیلئے انڈین پولیس سروس کے 11؍افسران کی اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پر تقرری کی ہے۔ ان میں ناندیڑضلع کے سب ڈویژن بھوکر میں خاتون آئی پی ایس آفیسر شفقت آمنہ کی تقرری کی گئی ہے۔ ان کاتعلق بہار کے ضلع چمپارن سے ہے۔2019بیچ کی شفقت آمنہ نے اپنی تعلیم اپنے والدریٹائرڈ استاد محمد ظفیر عالم کی رہنمائی میں مکمل کی۔انہوں نے جغرافیہ کو اختیاری مضمون کے طور پر لے کر سنٹرل پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں شرکت کی ہے۔انہیں اپنی پہلی تقرری ناندیڑ ضلع کے بھوکر سب ڈویژن میں ملی۔

Post a Comment

Previous Post Next Post