سیرتؐ پروگرام -۱۶ ’’الصلوٰۃ عماد الدین‘‘ ریاستی وضلعی انعامات ۔ ایوارڈز واعزازات۔ اساتذہ وسرپرستوں کے لئے لیکچر سیریز



ناندیڑ:(راست)۲۱؍نومبر: خادمین اُمت کے مقبول عام ’’سیرتؐ  پر وگرام‘‘ کے سولہویں سیزن کا امیر خادمین اُمت نے سرپرست ونگراں کمیٹی کے ارکارن کی موجودگی میں اعلان کیا۔ خادمین اُمت کا سیرتؐ پروگرام -۱۶   ۱۴۴۴ھ؁  ’’الصلوٰۃ عماد الدین ‘‘ نماز دین کا ستون ہے ، اس مرکزی موضوع کے تحت انعقاد عمل میں آنے جارہاہے۔ 

حضرت مولانا مفتی سید صادق محی الدین صاحب حیدرآباد، حضرت مولانا مفتی محمدکوثر آفاق صاحب پربھنی، حضرت مولانا مفتی غازی سید عمیر صاحب ناندیڑ، حضرت مولانا محمدعابد صادق صاحب بیڑ کی سرپرستی اور حضرت مولانا محمدایوب صاحب ،جناب ایڈوکیٹ ایم زیڈ صدیقی صاحب، جناب ایڈوکیٹ محمدعبدالرحمٰن صدیقی صاحب ، جناب حافظ عبدالرزاق صاحب، جناب قاضی محمد رفیق صاحب اور جناب ایڈوکیٹ محمدایوب جاگیردار صاحب کی نگرانی میں انعقاد پذیر ہوگا۔ 

اس پروگرام کے تحت حسب ذیل مقابلہ جات منعقد کیے جائیں گے۔ ان شاء اللہ تعالیٰ

سوالیہ پرچہ: جماعت چہارشم تا ششم کے طلباء کیلئے ایک سوالیہ پرچہ جاری کیاجائےگا جس کے جواب لکھ کر پرچہ واپس جمع کرناہے۔ ضلعی وریاستی سطح پر اول، دوم ، سوم انعامات ٹروفی ؍میڈل؍ سند پر مشتمل ہوں گے۔ داخلہ فیس ۳۰؍روپئے رکھی گئی ہے۔ 

کوئز(زبانی): جماعت ہفتم تانہم کے طلباء کے لئے کوئز مقابلہ ہوگا، ۔ جس کے لئے ایک کوئز بُک دی جائے گی اسی میں سے سوال جواب پوچھے جائیں گے۔ یہ مقابلہ جات جنوری میں منعقد ہوں گے ، طلباء کو تیاری کیلئے خاصہ وقت دیاجارہاہے ۔ اس کوئز مقابلہ میں دوطلباء کی ایک ٹیم حصہ لے گی۔ داخلہ فیس فی کس ۱۰۰؍ روپئے رکھی گئی ہے۔ لڑکے لڑکیوں میں علاحدہ انعامات ہیں۔ 

تحریری کوئز MCQ Paper:  جماعت دہم سے ڈگری کے سا ل اول ودوم کے طلباء، ڈپلومہ کررہے طلباء اس میں شامل ہوسکتے ہیں۔ دیئے گئے کتابچہ کا مطالعہ کرناہے اور ۱۰۰؍سوالات پر مشتمل پرچہ امتحان سینٹر آکر حل کرنا ہے۔ داخلہ فیس ۱۰۰؍روپئے رکھی گئی ہے۔ لڑکے لڑکیوں میں علاحدہ انعامات ہیں۔ 

کھیلے مقابلے:  Aگروپ ہفتم وہشتم اور Bگروپ نہم ودہم کیلئے دوڑ، گولہ پھینک اور خاص ناندیڑ کیلئے کبڈی اور سائیکل ریس کے مقابلے ۱۸؍اور ۲۵؍دسمبر کو لئے جائیں گے۔ داخلہ فیس فی مقابلہ ۳۰؍ روپئے رکھی گئی ہے۔ 

خادمین اُمت کے ذمہ داران ہر اسکول وکالج میں اس پروگرام کی تشہیر کریں گے۔ سرپرست اور نگراں کمیٹی کے تمام ہی ارکان نے طلباء وطالبات سے زیادہ سے زیادہ ان مقابلوں میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ واضح ہو کہ سیرتؐ پروگرام -۱۶ کے تحت اساتذہ واولیائے طلباء کیلئے ’’تعلیم وتربیت۔مقاصد واہداف‘‘ اس موضوع پر ناندیڑ اور حیدرآباد میں ۲۸ ،۲۹؍جنوری کو لیکچر سیریز مقابلہ ہوگا جس کی تفصیلات جلد جاری کی جائیں گی۔ سیرت پروگرام -۱۶ لگ بھگ ۱۴؍اضلاع میں منعقد ہوگا۔ 

خادمین امت کے ذمہ داران نے اس سال تمام اضلاع سے سیرت پروگرام -۱۶ میں شامل ہونے والے شرکاء کے اسناد اور انعامات مرکزی جلسہ سے پہلے جنوری کے تیسرے ہفتہ میں ہی ڈسٹرکٹ آرگنائزرس تک پہنچادیئے جائیں گے اور ہر اضلاع میں تقسیم انعامات کی ایک تاریخ مقرر کی جائے گی اور مقررہ تاریخ پر ہی انعامات تقسیم کردئیے جائیں گے ۔ اس تقسیم کی ذمہ داری مرکزی ذمہ داران پر ہی ہوگی۔ یہ اس لئے کہ طلباء کو کورہی دقت پرقابو پایاجاسکے۔ 

مزید تفصیلات کیلئے مرکزی ذمہ داران سے رابطہ کریں۔

عابد خان حمید خان (امیرخادمین امت)موبائل نمبر 9527818118۔ محمد داؤد عبدالغنی (نائب صدر)موبائل نمبر9421291815۔ محمد ظہیر الدین انعامدار (نائب صدر)موبائل نمبر 8177832955۔ محترمہ شاذیہ باجی (خاتون نمائندہ)موبائل نمبر 8329492023


Post a Comment

Previous Post Next Post