اُمت مسلمہ کے نوجوان اپنے والدین اور بزرگوں کا ادب و احترام کریں:حضرت مولانا جنید الرحمن آزاد قاسمی



مدرسہ دعوت القرآن للاطفال کی جانب سے ناندیڑ میں’’سیرت النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ جلسہ عام منعقد

 

ناندیڑ۔14نومبر (فیروزخان)

موجودہ حالات میں امت مسلمہ کی کامیابی رسول ﷺ کے سنتوں میں مضمر ہے ۔ مدارس اسلامیہ نے ہی ملک کو عظیم شخصیات دی اور اس ملک کو آزادکرانے میں علماء اکرام و مدارس اسلامیہ نے اپنی نمایاں خدمات کو پیش کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہارحضرت مولانا جنید الرحمن آزاد قاسمی نے اپنے ناندیڑ دورے کے موقع پر شہر کے محبو ب نگر ، نوری چوک علاقہ میں مدرسہ دعوت القرآن للاطفال کی جانب سے منعقدہ جلسہ عام بعنوان ’’سیرت النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ پر اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔ واضح ہوکہ مدرسہ دعوت القرآن للااطفال کی جانب سیسیرت النبی ﷺ و اصلاح معاشرہ پر جلسہ عام بتاریخ 13نومبر بروز اتوار بوقت بعد نماز عشاء بمقام محبوب نگر ، نوری چوک علاقہ میں منعقد ہوا۔مولانا جنید الرحمن آزاد قاسمی نے مزید اپنے خطاب میں فرمایا کہ موجودہ دور میں مسلم نوجوانوں کو چاہے کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئے۔ والدین کو محبت کی نظر سے دیکھنا بھی مقبول حج و عمر ہ کے ثواب کے برابر ہیں۔ اگر ہمارے والدین اپنی اولاد سے راضی اور خوش ہیں تو اللہ تعالیٰ بھی ہم سے راضی اور خوش ہیں اور اس کے برعکس والدین کسی وجہ سے ناراض ہیں تو اللہ تعالیٰ بھی ہم سے ناراض رہے گااور جب تک ہم اپنے والدین کو راضی نہیں کرلیتے اس وقت تک ہم خسارے میں رہیں گے۔ مولانا موصوف نے دو ٹو ک الفاظ میں کہا کہ بیوی اور بچوں کی محبت میں والدین کے ساتھ بد سلوکی کرنے والے پر اللہ تعالیٰ کی لعنت برستی ہے ۔ بیوی کے حقوق الگ ہیں اور والدین کے حقوق الگ ہیں۔ ماں اور بیوی کے ساتھ اچھا ّ سلوک کرنے کیتلقین دین اسلام میں پہلے سے موجود ہیں۔ مولانا موصوف نے مزید اپنے بیان کا رُخ موڑتے ہوئے فرمایا کہ موجودہ دور میں اُمت مسلمہ کا المیہ یہ ہے کہ وہ دین سے دور ہوتے ہوئے اپنے زندگی گزاررہے ہیں ۔ نوجوانوں میں دین سے دوری اور شوہر کے حقوق سے بیوی نا واقف اور بیوی کے حقوق سے شوہر نا واقف اور ضعیف ماں باپ کے خدمت سے اولاد کی بیزاری ان ہی وجوہات کی بنیا د پر آج اُمت مسلمہ کے دلوںسے خوف خدا رخصت ہوتا جارہا ہے۔ جس کی وجہ سے آج پوری دُنیا میں اُمت مسلمہ کو ڈرا یا ،مارا اور پیٹا جارہا ہے۔اگر اُمت مسلمہ خوف خدا کے ساتھ زندگی گزارے گی اور نبی ﷺ کے تعلیمات پر عمل پیرا ہوگی تو پوری دُنیا اُمت مسلمہ کے تابع رہے گی۔اسی طرح آپ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو اسمارٹ فون سے دور رکھیں ۔ آج کا نوجوان اسمارٹ فون کا استعمال کرتے ہوئے کئی گناہوں میں مبتلا ہورہا ہے۔ والدین کو چاہے کہ وہ اپنے بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم بھی دلوانے کی فکریں کریں۔ مولانا موصوف نے مزید فرمایا کہ اگر مسلمانوں کواس دُنیا و آخرت میں کامیابی چاہے تو وہ قرآن مجید اور نبی ﷺ کی تعلیمات پر مکمل طور پر عمل پیرا ہوجائیں۔واضح ہوکہ ناندیڑ میں یہ جلسہ مدرسہ دعوت القرآن للااطفال کے بانی مولانا محمد کلیم خان مظاہری کی کوششوں کے سبب ممکن ہوا۔ اس جلسہ عام میں دیگر معزز علماء اکرام میں شامل مولانا عبدالطیف قاسمی، مولانا عبدالغفار صاحب ، مولانا بلال صاحب،حافظ محمد انور اشاعتی، حافظ فیاض ، حافظ شہزاد ، محمد کلیم خان مظاہری، کے علاوہ علاقہ کے ساکنان نے اس جلسہ عام میں شرکت درج کی۔ واضح ہوکہمدرسہ دعوت القرآن للااطفال میں مومنات کا کورس بھی بچیوں کیلئے شروع کیا گیا ہے۔ والدین سے اپیل ہے کہ وہ اپنے بچیوں کو مومنات کا کورس کروانے کیلئے اس مدرسہ کے ذمہ داران سے رابطہ قائم کرسکتے ہیں۔ واضح ہوکہ محبوب نگر نوری چوری چوک میں یہ مدرسہ کرایہ کی جگہ پر چلتا ہے۔اس جلسہ عام میں مولانا محمد جنید الرحمن قاسمی نے اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ مسجد و مدرسہ کیلئے تعاون کریں۔مولانا موصوف کی رقت انگیز دُعا پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا۔


Post a Comment

Previous Post Next Post