مفتی محمد رضوان "یوا گورو" ایوارڈ کے لیے منتخب




ناندیڑ (3نومبر) ناندیڑ ڈائری کے ایڈیٹر مفتی محمد رضوان  کی صحافتی خدمات کو دیکھتے ہوئے ان کو "یوا گورو" ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا، ہفتہ واری اورنگ آباد یوا کے سترہویں یومِ تاسیس کے موقع پر اور یوا شکتی پترکار سنگھ کی جانب سےہر سال کی طرح امسال بھی اورنگ آباد کے مولانا آزاد ریسرچ سینٹر  مجنو ہل میں 13نومبر کو ایک عظیم الشان  تقسیم ایوارڈ تقریب منعقدکی جارہی ہے، جس میں صحافتی میدان میں اپنے کارہائے نمایاں انجام دینے والوں کی خدمت میں ایوارڈس تقسیم کئے جائیں گے،  اس کےعلاوہ سماجی و رفاہی خدمات انجام دینے والوں کو بھی تہنیت پیش کی جائیگی، شہر ناندیڑ سے مفتی محمد رضوان کو امسال اس ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا، ہفتہ واری اورنگ آباد یوا اور یوا شکتی پترکار سنگھ کے ذمہ داران عبد القیوم، سید صابر، حفیظ علی، شہر صدر یوا شکتی پترکار سنگھ، مقصود انصاری، پروین برانڈے ایڈیٹر روزنامہ جن پتر، سنجے ہنگولی کر وغیرہ نے اس تقریب کے لیے مدعو کیا ہے،

Post a Comment

Previous Post Next Post