مفتی محمد رضوان فلاحی کو "یوا گورو" ایوارڈ سے نوازا گیا،


 

اورنگ آباد کے مولانا ابولکلام آزاد ریسرچ سینٹر میں شاندار تقریب کا انعقاد۔۔ 

ناندیڑ:13نومبر بروز اتوار کو ناندیڑ ڈائری کے ایڈیٹر مفتی محمد رضوان فلاحی کو اورنگ آباد کے مولانا ابولکلام آزاد ریسرچ سینٹر و کانفرنس ہال میں صحافت کے شعبہ میں پربھنی کے سابقہ کلکٹر دیپک منگلیکر کے ہاتھوں اعزاز سے سرفراز کیا گیا،" ہفتہ واری اورنگ آباد  گورو "کے ایڈیٹر اور یوا شکتی پترکار سنگھ  کی تمام ٹیم کے حق اور بیباکی سے کئے جانے والے کاموں کی بہت سراہنا کی گئی، واضح رہے کہ یہ تقریب ہفتہ واری اورنگ آباد یوا کے سترہویں یومِ تاسیس کے موقع پر سجائی گئی،اس محفل میں ایک ادبی مشاعرہ کا بھی انعقاد بھی کیا گیا،


 شہر اورنگ آباد کے شعراء کرام نے سامعین کے دلوں کو اپنی شاعری کے جوہر سے جیت لیا، محفل تہنیت کے خصوصی مہمانان نے ہفتہ واری اورنگ آباد کے ایڈیٹر اور یوا شکتی پترکار سنگھ کے صدر عبدالقیوم صاحب کو بہت مبارک باد پیش کی، اور مستقبل میں نیک خواہشات اظہار کیا، اس خوشی کےموقع پر سابقہ کلکٹر دیپک منگلیکر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھےاس اخبار کے ساتھ شروع سے دلی لگاؤ اور تعلق ہیں، اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سنئیر لیڈر ابراہیم پٹھان کے علاوہ روزنامہ ایشیاء  ایکسپریس کے ایڈیٹر شارق


 نقشبندی، کانگریس پارٹی کے سابقہ شہر صدر حشام عثمانی، کرپشن مخالف سمیتی کے قومی صدر سید صابر، گبر ایکشن کمیٹی کے صدر مقصود انصاری، عبدالحفیظ علی، فلم ڈائریکٹر انیل کمار شینپی، ڈاکٹر شیخ شاہد، صحافی پرویز خان، سماجی کارکن مختار خان عرف ببوبھائی، ڈاکٹر شکیل شیخ، پوسٹ ماسٹر سریش بنسوڑے، سید حمید، ساجد مولانا، سابقہ کارپوریٹر انور بیگ، ، سید خلیل علی،شیخ حنیف وغیرہ موجود تھیں۔۔ آخر میں تشریف لائے ہوئے سبھی مہمانوں نے عبد القیوم اور انکی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اور مستقبل میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Post a Comment

Previous Post Next Post