گیارہ سال بعد مجلس کے سابق کارکن باعزت بری


 

گیارہ سال پہلے ایم ایس ای بی ناندیڑ آفس پر ایم ائی ایم پارٹی کی طرف سے ایک دھرنا دیا گیا ۔ جس میں شہر کے مقتلق علاقوں کے نوجوانوں نے حصّہ لیا تھا ۔ اِن سبھی نوجوانوں کے ساتھ ساٹھ اُس وقت کے ایم ائی ایم کے شہر صدر جناب محمد ناصر احمد پر بھی قانونی کارروائی کرتے ہوۓ اِن سب کو کئی دنوں تک پربھنی کی جیل میں حراست میں رکھا گیا تھا ۔ اُس کے بعد سے ایک لمبی قانونی لڑائی محمد ناصر احمد صاحب کے نگرانی میں اور ایڈوکیٹ اریب الدین صاحب کے ذریعے لڑی گئی اِس کے لئے ایڈووکیٹ صاحب نے کوئی فیس نہیں لی ۔ آج یہ تمام نوجوان با عزت بری ہوگئے اِس موقع پر محمد ناصر احمد و اریب الدین صاحب کی گلپوشی و شکریہ ان نوجوانوں کی طرف سے کیا گیا ۔

Post a Comment

Previous Post Next Post